گلگت بلتستان اسمبلی کا پی آئی اے کے کرایوں میں اضافہ اور ٹکٹوں کی کنفرمیشن کے طریقہ کار پر اظہارتشویش

جمعرات 6 دسمبر 2018 17:34

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) گلگت بلتستان اسمبلی نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے ) کی جانب سے بڑھتے ہوئے کرایوں اور ٹکٹوں کی کنفرمیشن کے طریقہ کار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں فوری طور پر وفاقی حکومت سے رابطہ کر کے عوام کو ریلیف فراہم کرے۔

(جاری ہے)

جی بی اسمبلی کے 34 ویں اجلاس کے تیسرے روز پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن عمران ندیم نے پوائنٹ آف آرڈر پر ایوان کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ قومی ایئر لائن نے اسلام آباد سے گلگت اور سکردو کے مابین چلنے والی پروازوں میں کرایوں میں کئی گنا اضافہ کیا ہے اوراس کا عملہ اکثر اوقات مسافروں کے ساتھ بدسلوکی بھی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کرایوں میں اضافہ روکنے کے ساتھ ساتھ پی آئی اے کا عملہ مسافروں کے ساتھ شائستہ رویہ اپنائے تاکہ ہر سطح پر پی آئی اے کے بہتر معیار کو یقینی بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں