گلگت شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کے مسائل کے حوالے سے ڈی سی گلگت کی زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

جمعہ 7 دسمبر 2018 16:19

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس گلگت شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کے مسائل کے حوالے سے ہوا۔جس میں ای ٹی او گلگت، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت، اے سی دنیور، اے سی جگلوٹ، قائم مقام اے سی گلگت، تحصیلدار ایل آر، چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل اور چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن گلگت نے شرکت کی۔

ڈی سی گلگت نے شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کے حوالے سے ای ٹی او گلگت سے ٹریفک کے حوالے سے بریفنگ لی جس پر ڈی سی گلگت نے شہر میں بڑھتی ہوئی ٹریفک کے حوالے سے مشترکہ ایک کمیٹی تشکیل دی جس میں ایکسائز کا نمائندہ ،مجسٹڑیت اور پولیس کے اہلکار شامل ہونگے کمیٹی ان تمام ٹیکسیوں کو اپنی تحویل میں لیں گے اور تمام ٹکسیوں پر ٹکیسی کا بورڈ اور سٹیکر کا چیکنگ کریں گے ڈی سی گلگت نے ای ٹی او گلگت کو ہداہات جاری کرتے ہوے کہا ٹکیسی ایسو سی ایشن کے ساتھ میٹنگ کریں اور احکامات جاری کریں اور 15دسمبر کے بعد کوئی بھی ٹکسی بغیر سٹیکر کے ٹکسی نہیں چلا سکے گا خلاف ورزی کے صورت میں ٹیکسی ڈرا یور کا لایسنس منسوخ کیا جائے گا اس کے علاوہ ٹیکسیوں کے لئے بنائے گئے پارکنگ ایریا میں ٹیکسی کو کھڑا کریں گے ٹیکسی سٹینڈ کے علاوہ روڈ پر ٹیکسی پارک کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

ٹیکسی سٹینڈ ایریاز سٹی ہسپتال،ڈی ایچ کیو ہسپتال، دنیور، نسیم سینما ، بازار وغیرہ میں الاٹ کی گئی مقامات پر پارک ہونگی۔ ڈی سی گلگت نے سوزوکی ایسو سی ایشن کے صدر اور ممبران کے ساتھ بھی میٹنگ کرنے کی ہدایات ای ٹی او گلگت کو دی سوزوکی پارکنگ کے .حوالے سے اقدامات کریں

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں