مجسٹریٹ درجہ اول گلگت نے 7 بچوں کو جبری مشقت سے روک دیا،

چا ئلڈ لیبر ایکٹ کے تحت والدین عدالت طلب جبکہ کام کرانے والوں کو جیل بھجوادیا

ہفتہ 8 دسمبر 2018 17:22

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2018ء) گلگت کے مجسٹریٹ درجہ اول اصغر خان نے 7 بچوں کو جبری مشقت سے روکتے ہوئے چا ئلڈ لیبر ایکٹ کے تحت ان کے والدین کو عدالت طلب کرتے ہوئے کام کرانے والوں کو جیل بھجوادیا۔

(جاری ہے)

فیصلہ سنا تے ہو ئے مجسٹریٹ درجہ اول اصغر خان نے کہا 16سال سے کم عمر بچو ں سے مزدوری ، جبری مشقت کہلاتی ہے جس کی قا نو ن اجا زت نہیں دیتا،ایسا کر نے والو ں کے خلاف سخت قا نو نی کا روائی عمل میں لائی جا ئے گی، اس کے لیے عوام تعاون کر یں۔انھوں نے کہا کہ نو نہا ل قوم کا مستقبل ہیں اور ہمیں اپنا مستقبل روشن بنانا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں