گلگت بلتستان ،ْایک ہزار 6 سو پولیو ورکرز نے پولیو مہم کا بائیکاٹ کردیا

پیر 10 دسمبر 2018 19:07

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) گلگت بلتستان کے ایک ہزار 6 سو پولیو ورکرز نے مراعات و پنشن کا تنازع حل نہ ہونے پر پولیو مہم کا بائیکاٹ کردیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیو ورکرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد عباس نے بتایا کہ مراعات و پنشن کا تنازع حل نہ ہونے پر مہم کا بائیکاٹ کیا گیا۔انہوںنے کہاکہ بائیکاٹ گلگت بلتستان کے تمام 10 اضلاع میں کیا جارہا ہے۔پولیو ورکرز ایسوسی ایشن کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ بائیکاٹ سے پہلے مذاکرات کے ذریعے معاملے کو حل کرنے کی کوشش کی گئی تھی تاہم حکام کی جانب سے تعاون نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں