نیٹکو کے نقصان کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے،صوبائی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی

جمعرات 13 دسمبر 2018 18:05

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی جنرل سیکرٹری فتح اللہ خان اور پی ٹی آئی ضلع گلگت کے صدر شیر غازی اور پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین ونگ سینئر رہنما ثروت صباء نے کہا ہے کہ نیٹکو کے نقصان کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ صحافیوں سے بات چیت کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ نیٹکو گلگت بلتستان کا ایک قومی ادارہ ہے جو 2014 تک مستقل منیجنگ ڈائریکٹر کی زیر نگرانی ترقی کر رہا تھا مگر اس کے بعد اس کی حالت خراب ہوتی رہی۔

(جاری ہے)

نیٹکو کے اسٹورز میں اصطلاحات کے نام پر مہنگے سافٹ وئیرزکی ضرورت کیوں پیش آئی اس کی فوری تحقیقات ہونی چاہئے جبکہ بکنگ سمیت دیگرشعبوں کوآن لائن کرنے کی مدمیں بھی غیرضروری طورپر لاکھوں روپے خرچ کئے گئے اور کچھ افسروں نے خوب لوٹ مار کی۔ ان کا کہنا تھا کہ2017_2016 میں ناقص ٹائر اور ناقص سپئر پارٹس کی مہنگے داموں خریداری سمیت غیر قانونی بھرتیوں اور ملازمین کے ذاتی فنڈ ز میں خورد برد اور دیگر سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے اور قومی ادارے کو بچا یا جائے اس کے ساتھ میرٹ پر ایم ڈی نیٹکو کی تعیناتی کی جائے

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں