گھر سے لاپتہ ہونے والی خاتون کو دو ماہ بعد شو ہر کے ساتھ بھیج دیاگیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 18:05

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) جبکہ اسے پنا ہ دینے والے شخص کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے شخص نے ایگزیکٹو مجسٹریٹ گلگت کی عدالت میں درخواست دی تھی کہ اس کی بیوی بغیر اطلاع کے دو ماہ قبل گھر چھوڑ کر چلی گئی ہے اسے تلاش کیا جائے ۔

(جاری ہے)

جس پر ایگزیکٹو مجسٹریٹ درجہ اول اصغر خان نے ایکشن لیا اور لیویز فورس نے خاتون کا سراغ لگا لیا جو اپنے کزن کے گھر میں موجود تھی۔ خاتون نجمہ مسیح کو عدالت میں طلب کر کے اس کے شوہر اور بچوں سے ملوا یا گیا اور ایگزیکٹو مجسٹریٹ کے حکم پر میاں بیوی کو فیصل آباد واپس بھیج دیا گیا ہے جبکہ اس کے کزن کو دو ماہ جیل کی سزاسنائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں