ایم ڈی تعینات نہ ہونے سے نیٹکو ملازمین تاحال تنخواہوں اور الاونسز سے محروم،ادارے میں مستقل اور تجربہ کار ایم ڈی کو لایا جائے،ملازمین کا مطالبہ

جمعرات 13 دسمبر 2018 18:09

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ایم ڈی نیٹکو تعینات نہ ہونے سے نیٹکو ملازمین تاحال تنخواہوں اور الاونسز سے محروم ہیں۔ نیٹکو ملازمین نے میڈیا کو بتایا کہ ایم ڈی کی یقین دہانی کے باوجود نیٹکو ملازمین تاحال تنخواہوں اور ویدر الاونس سے محروم ہیں۔بچوں کی فیسوں کی عدم ادائیگی سے نیٹکو کے ملاذمین کے بچے اسکولوں سے باہر کئے جا رہے ہیں۔

چھوٹے ملازمین کے ہر گھر میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے۔منیجنگ ڈائریکٹر جناب بلال میمن صاحب کو نیٹکو کا ایڈیشنل چارج دیا ہوا ہے مگر ان کے پاس دیگر ذمہ داریاں ہونے کی وجہ سے نیٹکو کو مکمل ٹائم نہیں دے پارہے ہیں،جنرل منیجر فنانس بھی اس نازک حالت میں سیٹ پر موجود نہیں۔ڈی ایم ڈی بھی دیگر ذمہ داریوں کی وجہ سے ادارے کو مکمل وقت نہیں دے پارہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایک مستقل اور تجربہ کار ایم ڈی کو لانے میں ایک سال کا عرصہ گزر گیا۔مگر تاحال نیٹکو کو ایڈیشنل چارج دے کر چلایا جا رہا ہے جس سے ادارے میں بحران کی کیفیت طاری ہے۔ایمپلائی ایسوسی ایشن اور یونین کے تمام عہدہداران نے فیصلہ کیا ہے کہ اب اگر چند دنوں میں مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے تو اگلا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔ ملازمین کی نمائندگی کرتے ہوئے تمام یونین اور ایسوسی ایشن کے عہدداران نے گورنر گلگت بلتستان ، وذیر آعلی گلگت بلتستان ،چیف سکریٹری گلگت بلتستان۔اور فورس کمانڈر گلگت بلتستان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ادارے میں ہونے والی بداعنوانیوں کا فی الفور خاتمہ کرکے ملازمین کی حقوق کی پامالی کو روکیں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں