گلگت بلتستان میں کوئی میوزیم نہیں ہے مگر پورا گلگت بلتستان میوزیم ہے،عاصم ٹوانہ

ہفتہ 15 دسمبر 2018 17:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) گلگت بلتستان کے کلچرل سیکریٹری عاصم ٹوانہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں کوئی میوزیم نہیں ہے مگر پورا گلگت بلتستان میوزیم ہے،یہاں دیو مالائی کہا نیاں ہیں، ہر سال15 لاکھ سیاحوں کی آمد ہوتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روزدو روزہ فوک اسٹوری ٹیلنگ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان 10اضلاع پر مشتمل ہے اور اس کی آبادی 15لاکھ ہے اور سیاحوں کی سالانہ آمد15 لاکھ ہے،یہاں دیو مالائی کہا نیاں ہیں،گلگت بلتستان میں کوئی میوزیم نہیں ہے مگر پورا گلگت بلتستان میوزیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے سیاحتی مقامات پر اگر توجہ دی جائے تو ہم پوری دنیا کے سیاحوںکو اپنی طرف متوجہ کرسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آج کی یہ کانفرنس دنیا کو گلگت بلستان کے حسن کی جانب متوجہ کرنے کے لئے کی جا رہی ہے۔اس موقع پردو روزہ کانفربس کے اغراض و مقاصد اور تعارف آئی آر سی کے وسیم احمد نے بیان کیے اس کے بعد مشہور پنجابی لوک گلوکارہ بشرہ صادق نے ہیر پڑھی۔امریکن سفارت خانے نمائندے نے کانفرنس کے شرکا سے خطاب کیا اور کانفرنس کے انعقاد کو سراہا اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔

ڈاکٹر فوزیہ سعید نے کانفرنس کے شرکا کا تعارف پیش کیا۔ڈاکٹر فوزیہ سعید نے کانفرنس کی تھیم بیان کی۔واشنگٹن ڈی سی سے بذریعہ Skype نیشنل ہسٹری میوزیم واشنگٹن کے پاول ٹیلر اور رابرٹ پونیشان نے میوزیم کی اہمیت اور دنیا بھر میں میوزیمز کا کلچر کے فروغ میں کردار اور اہمیت ۔میوزیم کی تعریف اور تاریخ بیان کی۔ایشیا اور سینٹرل ایشیا کے کلچر لیٹریچر پر اپنے کام سے کانفرنس کے شرکا کو آگاہ کیا اور Greetness in Diversity کی اہمیت اور کردار سے کانفرنس کے شرکا کو آگاہ کیا۔

پاکستان آرمی میوزیم کے سربراہ بریگیڈیر عدنان سلیم نے پا ک آرمی میوزیم کی تاریخ اور قیام کے مقاصد بیان کیے۔اور پاکستان آرمی کی تاریخ کو نیو جنریشن تک پہچانے کے لیے پاک آرمی میوزیم کے کردار پر روشنی ڈالی۔کانفرنس سے مشہور سندھی ادیب و شاعر اختر درگاہی ،سندھیالوجی انسٹی ٹیوٹ سندھ یونیورسٹی کے سربراہ اسحاق سمیجو،حاکم علی شاہ بخاری،ندیم نیاز رائیس اختر نے شرکت وخطاب کیا۔

بشرہ صادق نے بلھے شاہ کا پنجابی کلام پیش کیا۔گلگت بلتستان کے حسین نظاروں اور وادی پر بنی ڈاکیو منٹری فلم دکھائی گئی۔گلگت بلتستان کا لوک رقص گلگت بلتستان سے آے فنکاروں شان ۔حمید اور دیگر نے ا۔سلمان پارس کے گاے گیت پر پیش کیا۔اسحاق سمیجو نے سندھی فوک اسٹوری کی تاریخ بیان کی۔مشہور سندھی لوک گلوکار پنوں فقیر نے بگھت کبیر کا بھجن گایا۔

اب کے بعد مشہور سندھی لوک گلو کار بھگت بھورا لال نے شاہ عبدالطیف بھٹائی کا کلام پیش کر کے کانفرنس میں سماں باندھ دیا ۔کانفرنس کے شرکا جھوم اٹھے ۔مادری زبان میں داستان گوئی کے موضوع پر شیشن میں گفتگو کرتے ہوے ندیم نیاز اور نور الہدی شاہ نے مادری زبان میں داستان گوئی پر اظہار خیال کیا۔ تیسرا شیشن داستان گوئی موسیقی کے ذریعے کے موضوع ذوالفقار علی نے گفتگو کی۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں