گلگت بلتستان میں انسداد پولیو مہم کامیابی کے ساتھ مکمل

پیر 17 دسمبر 2018 17:18

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) گلگت بلتستان میں محکمہ صحت کی نگرانی میں انسداد پولیو مہم کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئی ہے۔ سوفیصد علاقوں میں کوریج مکمل کرکے محکمہ صحت کے حکام نے ریکارڈ قائم کیا ہے۔ تو سیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شکیل احمد نے کہا ہے کہ ہیلتھ ورکرز کی ہڑتال کے باوجود محکمہ صحت نے انسداد پولیو مہم کے دوران مطلوبہ ہدف کو پورا کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو ئی ۔جس میں مقامی انتظامیہ خصوصا کمشنرز‘ ڈپٹی کمشنراور ڈی ایچ اوز نے انتہائی موثر کر دار ادا کیا ہے اور محکمہ صحت کے سٹاف اور رضاکاروں نے بھر پور طور حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ والدین نے بھی محکمہ صحت کے ساتھ انتہائی تعاون کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جس کی وجہ سے گلگت بلتستان میں انسداد پولیو مہم سو فیصد کامیابی سے ہمکنا ہوئی ہے۔ انہوں نے آئندہ بھی مقامی انتظامیہ اور والدین سے محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کے امید کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں