ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا دائرہ کار پورے علاقے میں پھیلایا جارہاہے، حاجی ذوالفقار احمد

منگل 18 دسمبر 2018 19:51

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ گلگت بلتستان حاجی ذوالفقار احمد نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کے وژن پر عملدرآمد کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا دائرہ کار پورے علاقے میں پھیلایا جارہاہے ضلع غذر یونٹ میں شفاف تقریوں کے ذریعے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی بنیاد رکھ دی ہے۔ انشاء اللہ گلگت بلتستان صفائی کے حوالے سے پورے ملک کیلئے رول ماڈل ثابت ہوگا۔

صوبائی حکومت نے گلگت بلتستان کو صحیح معنوں میں صاف ستھرا رکھنے کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی بنیاد رکھی۔ دیکھتے ہی دیکھتے پورے صوبے میں کمپنی کو وسعت دی گئی جو کہ حکومت کی جانب سے گلگت بلتستان کے عوام کیلئے ایک تحفہ ہے امید ہے غذر کے عوام اس مفید تحفے کی قدر کرتے ہوئے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔

(جاری ہے)

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی یونٹ میں تقرریوں سے علاقے میں بے روزگاری میں کمی کے ساتھ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں خالصتاً میرٹ پر تقرریاں ہورہی ہیں جس کی مثال ہنزہ نگر اور سکردو اور گلگت ہے اگلے مرحلے میں دیگر اضلاع میں تقرریاں ہونگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گاہکوچ بوائز ہائی سکول میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے یونٹ کیلئے خالی آسامیوں کیلئے لئے جانے والے تحریری امتحان سے قبل خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی گاہکوچ سمیت لوکل کونسل بورڈ کے آفیسران اور ریکروٹمنٹ کمیٹی کے ممبران بھی موجود تھے واضح رہے آج ہونے والے تحریری امتحان میں 4سپر وائزر اور 18آپریٹرز کیلئے 740امیدواروں نے تحریری امتحان میں شریک ہوئے۔

عوامی حلقوں نے سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ کی کوششوں کو زبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں