گورنر راجہ جلال حسین مقپون گلگت بلتستان کی بہترین نمائندگی کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی نے اے پی سی کے نام پر عوام کو پھر سے حقوق سے محروم رکھنے کی سازش کی، جھنڈا ملک

بدھ 19 دسمبر 2018 15:17

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے سینئر رہنما جھنڈا ملک اور انصاف یوتھ ونگ جوٹیال کے صدر اکبر خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اے پی سی کے نام پر عوام کو پھر سے حقوق سے محروم رکھنے کی سازش کی ہے اگر یہ لوگ واقعی مخلص ہو تے تو اپنے مرکزی قائدین کے ذریعے قومی اسمبلی میں گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کے حوالے سے قرار داد لا تے ۔

انہوں نے کہا کہ پی پی پی اور (ن) لیگ کی جب حکومت تھی اس وقت ان کے پاس دو تہا ئی اکثریت تھی اس وقت یہ لوگ کہاں تھے اس وقت عوام کو پیکجز اور آرڈرز کے نام پر لالی پاپ دیا گیا اور جب تحریک انصاف حقیقی طور پر گلگت بلتستان کو کچھ دینے جارہی ہے تو ایسے میں ان کو آئینی حقوق کی یاد آتی ہے ، یہ لوگ اپنے گرتی سیاسی ساکھ کو بچانے کے لئے گلگت بلتستان کے مکینوں کو بے وقوف بنانے کے لئے اس قسم کے ہتھکنٹدے استعمال کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس وقت گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون گلگت بلتستان کی بہترین نمائندگی کر رہے ہیں اور آئینی حقوق کے حوالے سے جس طرح گورنر کام کر رہے ہیں اس پر ہم پر امید ہیں کہ گورنر گلگت بلتستان گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کے لئے مزید بہترین کام کریں گے اور گلگت بلتستان کے امنگوں کے تحت ہی پاکستان تحریک انصاف کام کرے گی ۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں