چین کی جانب سے گلگت بلتستان پولیس کو پچاس جدید موٹر سائیکلیں اوردو سو بلٹ پروف جیکٹوں کا تحفہ دے دیاگیا

بدھ 19 دسمبر 2018 19:00

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2018ء) حکومت چین کی جانب سے گلگت بلتستان پولیس کوکروڑوں روپے مالیت کی پچاس جدید موٹر سائیکلیں اوردو سو بلٹ پروف جیکٹوں کا تحفہ دے دیاگیا۔ اس سلسلے میں ایک اہم تقریب گلگت میں منعقد ہوئی جس میں آئی جی پولیس گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی نے چین سے ملنے والے موٹر سائیکلیں اور بلٹ پروف جیکٹیں مختلف اضلاع کے ذمے دار افسران کے حوالے کر دیے۔

اس موقع پرآئی جی پولیس گلگت بلتستان نے اے پی پی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چین کی جانب سے سی پیک منصوبے کے تحت گلگت بلتستان پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے انتہائی جدید قسم کی سہولیات سے آراستہ کروڑوں روپے مالیت کی موٹر سائیکلیں اور بلٹ پروف جیکٹیں فرہم کی گئیں ہیں جس پر ہم حکومت چین کے انتہائی مشکور ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان موٹر سائیکلوں اور بلٹ پروف جیکٹوں کو سی پیک روٹ کی سیکورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے لیے استعمال کیا جا یگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے فراہم کردہ یہ قیمتی تحفہ گلگت بلتستان پولیس کی کارکردگی میں اضافے کا باعث بننے گا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی حکومت چین کی جانب سے سی پیک روٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیوں اور محکمہ صحت میں بہتری کے لیے گاڑیوں اور جدید آ لات بھی فراہم کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں