دوماہ کے اندر ضلع نگر کے مسائل حل نہ ہوئے تو گلگت کی طرف لانگ مارچ کریں گے، پیپلز پارٹی ضلع نگر

ہفتہ 12 جنوری 2019 14:32

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2019ء) پیپلز پارٹی ضلع نگر کے رہنمائوںنے کہا ہے کہ دوماہ کے اندر ضلع نگر کے مسائل حل نہ ہوئے تو گلگت کی طرف لانگ مارچ کریں گے۔

(جاری ہے)

ممبرصوبائی اسمبلی جاوید حسین،صدر پیپلزپارٹی ضلع نگر حاجت علی،غلام حسین جمو،جنرل سیکریٹری ذاکر،ویگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت نے ضلع نگر کو ترقیاتی منصوبوں میں مکمل نظرانداز کیا ہے سی پیک کے تحت کوئی بھی میگا منصوبہ نگر کو نہیں دیا گیا ہے جبکہ آٹھ سالوں سے عوامی ڈیمانڈ کے باوجود ایفاد پراجیکٹ میں بھی نگر کو نظر انداز کرکے عوامی استحصال کیاجارہا ہے اور محکمہ تعلیم کے اندر ایک جعلی سروے کے زریعے تعلیمی میدان میں دیگر اضلاع سے پیچھے دھکیلنے کی سازش کی جارہی ہے،ضلع نگرمیں فوری طور پر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کیمپس کا قیام عمل میں نہیں لاگیا تو حکومت کے خلاف سخت ردعمل دیں گے، گلگت پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفر نس کرتے ہوئے پی پی پی ضلع نگر کے رہنماوں نے کہا کہ18ارب روپے کا ایفاد پراجیکٹ تما م اضلاع کیلئے ہے لیکن اس میں وزیراعلیٰ کی مرضی کے مطابق کام ہورہا ہے،پراجیکٹ میں وزیراعلیٰ کے من پسند افراد بھرتی کیے گئے ہیںجبکہ منصوبے بھی من پسند علاقوں میں تقسیم کیے جارہے ہیںنگر میں ہزاروں ایکڑ اراضی بنجر پڑی ہے اس کے بائوجود نگر میں ایفاد کا کوئی منصوبہ شروع نہیں کیاجارہا۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں