چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کیپٹن(ر ) محمد خرم آغا کی زیر صدارت ترقیاتی سکیموں سے متعلق جائزہ اجلاس

پیر 14 جنوری 2019 19:10

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کیپٹن(ر ) محمد خرم آغا کی زیر صدارت ترقیاتی سکیموں سے متعلق ششماہی جائزہ اجلاس ہوا،اجلاس میں تمام متعلقہ محکمہ جات کے سربراہان سمیت دیگر اضلاع کے ایڈمنسٹریٹرز نے شرکت کی، ششماہی جائزہ اجلاس میں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کیپٹن( ر) محمد خرم آغا نے مفاد عامہ کے تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل،شفافیت اور تیز رفتاری پر زوردیتے ہوئے کہا کہ ان منصوبہ جات میں کسی قسم کی سست روی اور غفلت کو نہیں بخشا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت نے گلگت بلتستان کے عوام کو ان کے گھروں کی دہلیز پہ تمام سہولیات فراہم کرنے کا عزم کیا ھوا ھے اس لئے کوئی بھی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں