ہنزہ ،ششپر گلیشیر سے پیدا شدہ ہنگامی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ہیڈکوارٹر ایف سی این اے میں اعلی سطحی اجلاس

مختلف اداروں کے افسران کی شرکت ،اب تک کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیاگیا سول ایڈمنسٹریشن اور پاک فوج مل کرگلگت بلتستان کے عوام کی بھلائی کو یقینی بنائیں گے،کمانڈر ایف سی این اے

بدھ 13 فروری 2019 22:17

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2019ء) ہنزہ میں ششپر گلیشیر سے پیدا ہونے والی ہنگامی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ہیڈکوارٹر ایف سی این اے میں ایک اعلی سطح کی میٹنگ بلائی گئی،جس میں گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی،ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، ڈی سی ہنزہ، ہوم ڈیپارٹمنٹ، پاک ورکس ڈیپارٹمنٹ، محکمہ صحت، محکمہ خوراک اور دیگر محکموں کے اعلی آفسران، اور کے آئی یو کے ماہرین نے شرکت کی اور اس حوالے سے اب تک کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔

میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ اس ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کو دو ہفتوں کے اندر مکمل کیا جائے گا۔ اس میٹنگ میں پاک فوج کے انجینئر بھی شامل تھے۔ ششپر گلیشیر کی تازہ ترین صورتحال جاننے کیلئے کل ہیلی کاپٹر سے جائزہ لیا جائیگا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں کمانڈر ایف سی این اے سے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان اور دیگر سیکریٹریز و سینئر افسران کی ہیڈ کوارٹر ایف سی این اے میں ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر افیسران سے بات چیت کرتے ہوئے کمانڈر ایف سی این اے نے کہا کہ سول ایڈمنسٹریشن اور پاک فوج مل کرگلگت بلتستان کے عوام کی بھلائی کو یقینی بنائیں گے۔ تمام افسران کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ جس ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں اور مستقبل میں بھی اسی تندہی سے کام کرتے رہیں- تاکہ ہماری تمام کاوشوں کے اثرات گلگت بلتستان کے پسماندہ ترین طبقات تک پہنچ جائیں۔

اس موقعے پر ششپر گلیشیر کی تازہ ترین صورتحال پہ بھی لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا نے بتایا کہ جی بی ڈی ایم اے نے ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس صورتحال پر نظر رکھنے اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہوم سیکریٹری گلگت بلتستان کی سربراہی میں ایک اعلی سطحی بھی قائم کی گئی ہے اور اس کمیٹی کو زمہ داری سونپی گئی کہ حفظ ماتقدم کے تحت کئے گئے اقدامات کا ازسر نو جائزہ لیںاور بوقت ضرورت متاثرہ آبادی کو محفوظ مقام پر منتقلی کیلئے سہولیات کا بھی جائزہ لیا جا چکا ہے۔

چیف سیکریٹری نے بتایا کہ محکمہ خوراک کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ بالائی علاقوں میں 4سے 5ماہ کا خوراک محفوظ کرے اور محکمہ صحت دوائیوں کا اسٹاک اور میڈیکل عملے کی موجودگی کو یقینی بنائے گا۔سپارکو اور محکمہ موسمیات سیٹلائٹ کے ذریعے جبکہ ڈی ڈی ایم اے ہنزہ زمینی سطح پر مسلسل نگرانی کر رہے ہیںاور رپورٹ متعلقہ حکام تک پہنچا رہے ہیں۔ تمام متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیا ہے کہ ہر صورت میںعوام کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں