اسسٹنٹ کمشنر گلگت کا تحصیلدار اور میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ کریک ڈاون ،کئی دکانداروں کو جرمانے

جمعرات 18 اپریل 2019 17:47

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) محمد شاہ رخ چیمہ کا تحصیلدار حسین شاہ اور میونسپل پولیس فورس کے ہمراہ کریک ڈاون میںکئی دکانداروں کو جرمانے عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ زائد المیعاد اشیاء خوردونوش کی فروخت ہرگز اجازت نہیں جائے گی،گرانفروشو ں کو جیل کی سز ا ہوگی فٹ پاتھوں پر قبضہ کرنے والوں کو سخت ہوگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر/سب ڈویزنل مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) محمد شاہ رخ چیمہ نے تحصیلدار ہیڈ کوارٹر حسین شاہ،میونسپل مجسٹریٹس اور بلدئیہ فورس کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں گرانفروشوں،زائد منافع خوروں،پرائس کنٹرول لسٹ کی خلاف ورزی کرنے والے درجنوں دکانداروں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے بھاری جرمانے کئے،اس موقع پر بڑی تعداد میں زائد المعیاد اشیائ کی کھیپ بھی پکڑی اور قبضہ میں لیکر تلف کردی گئی،بعدازاں انہوں نے میڈیا کیلئے جاری بیان میں کہا کہ عوام ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور گرانفروشوں کے خلاف براہ راست شکایات درج کرائیں انکے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،انہوں نے فوڈ انسپکٹر کو موقع پر حکم دیتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر کاروائی کریں کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں