ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت وزیر اعلی گلگت بلتستان خصوصی افراد پیکج کے حوالے سے اہم اجلاس

جمعہ 19 اپریل 2019 17:42

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر و ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی زیر صدارت وزیر اعلی گلگت بلتستان خصوصی افراد پیکج کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں صدر خصوصی افراد گلگت بلتستان کے اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع گلگت کے تمام خصوصی افراد کا اندارج اورمعذوری کے سر ٹیفکیٹ کے اجراء اور وزیر اعلی گلگت بلتستان پیکیج کے لیے خصوصی افراد کے چناؤ کے لیے طریقہ کار پر گفتگو شنید ہوئی۔ جس پر ڈی سی گلگت نے ہدایات جاری کرتے ہو کہا کہ ضلع گلگت میں تمام خصوصی افراد کو بذریعہ اشتہار یا نوٹس سے آگاہ کیا جائے اور تما م خصوصی افراد اپنے ناموں کی لسٹ ڈی سی آفس یا سوشل ویلفیئر آفس میں اندراج کرائیں۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں