ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت کی زیر صدارت کلین اینڈ گرین پاکستان کے حوالے سے اہم اجلاس

ضلع گلگت میں کلین اینڈ گرین پاکستان کے حوالے سے 23 اپریل کو ارتھ ڈے منایا جائے گا

جمعہ 19 اپریل 2019 17:42

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت بابر صاحب دین کی زیر صدارت کلین اینڈ گرین پاکستان کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں اے سی گلگت، اے سی دنیور، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن، ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی آئی ، چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل اینڈ گرین پاکستان کے حوالے سے 23 اپریل کو ارتھ ڈے منایا جائے گا جس میں گلگت شہر اور مضافات میں صفائی ستھرائی کے بارے میں ایک واک چنار باغ سے شروع ہو کر ہائی سکول نمبر 1 پر اختتام پزیر ہوگی جس میں تما م سکولوں کے طلباء اور تمام دفاتر کے افسران بھی شرکت کریں گے۔

محکمہ جنگلات کے نمائندہ نے کہا کہ 60 ہزار پودے ہم نے مہیا کیے ہیں۔اس کے علاوہ سکولوں کی سطح پر باقاعدہ صفائی ستھرائی اور کچرے کو محفوظ مقام پر جمع کرنے کے بارے میں آگاہی مہم بھی جاری ہوگی۔ اے ڈی سی گلگت نے اے سی دنیور اور جگلوٹ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سب ڈویژن دنیور اور جگلوٹ میں بھی صفائی ستھرائی کے حوالے سے واک منعقد کرائیں تاکہ اس مہم کو بہتر اور احسن طریقے سے کامیاب کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں