دس اضلاع سے ڈیڑھ سو معذور افراد کی نئی فہرست بیت المال کو فراہم کر دی گئی ہے، صدر سپیشل پرسنزگلگت بلتستان

پیر 22 اپریل 2019 13:10

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) گلگت بلتستان کے دس اضلاع سے 150 انتہائی غریب معذور افراد کی نئی فہرست بیت المال کو فراہم کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

صدر سپیشل پرسنزگلگت بلتستان امجد ندیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیت المال گلگت بلتستان رمضان پیکج کے لئے فہرست میں معذور افراد کو نظرانداز کیا تھا احتجاج کے بعد انہوں نے گلگت بلتستان سے انتہائی غریب معذور افراد کی لسٹ مانگی تھی اس سلسلے میں 150معذور افراد کی لسٹ فراہم کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معذور افراد بہت مجبور طبقہ ہوتا ہے ان کی سیاسی یا مذہبی وابستگی بہت کم ہوتی ہے ان کی ایک ہی وابستگی ہوتی ہے وہ غربت اور معذوری دونوں سے لڑ رہے ہوتے ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کی بیت المال سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر کر ہر مجبور شخص کی مدد کریگا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں