اسسٹنٹ کمشنر گلگت نے خالصہ سرکار اراضی پر بنایا گیا کمرشل پلازہ گراکر ساڑھے 4کنال اراضی واگزار کرا لی

منگل 23 اپریل 2019 23:18

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) اسسٹنٹ کمشنر گلگت نی دفعہ 144کی خلاف ورزی پرسکوار میں خالصہ سرکار اراضی پر بنایا گیا کمرشل پلازہ گراکر ساڑھے 4کنال اراضی واگزار کرا لی،غیر قانونی تعمیرات کے خلاف میونسپل بلڈنگ سیکشن نے کئی بار نوٹسز جاری کئے بلاآخر پلازہ رات گئے بھاری مشینری کے ذریعے گرادیا گیا، تفصیلات کے پیر اور منگل کی رات گئے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویڑنل مجسٹریٹ کیپٹن (ر) محمد شاہ رخ چیمہ نے غیر قانونی تعمیرہونے والے کمرشل پلازہ کو مسمار کرتے ہوئے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والوں اور غیر قانونی تعمیرات کے خلاف طبل جنگ بجا دیا،مقامی میڈیا کیلئے جاری بیان میں کہا کہ کسی بھی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا کوئی دباو قبول نہیں کرونگا،انتظامی رٹ کو چیلنچ کرنے والوں کو نشان عبرت بناونگا تاکہ جرائم پیشہ افراد کی ہوصلہ شکنی ہوسکے انہوں نے کہا کہ مزکورہ بلڈنگ بنانے والے زمہ دار کو ادارے کی جانب سے کئی بار نوٹسز جاری کئے مگر کوئی جواب نہیں دیا اور نہ ہی اپنا موقف پیش کیا انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی پر کسی کو بھی نہیں بخشوں گا اور میر ی کوشش ہوگی کہ جانے انجانے میں کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے مناور، سکوار، جوٹیال، خومر، نگرل،برمس، امپھری، دریا کے دونوں اطراف،قراقرم یونیور سٹی سے سکارکوئی اور جاگیر بسین سے شروٹ شکیوٹ تک خالصہ سرکار اراضی پر کسی بھی تعمیرات سوائے سرکاری نوعیت کے تعمیرات پرپابندی عائد کر رکھی ہے اورگزشتہ رات کی کاروائی اس سلسلے کی کڑی ہے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں