اسسٹنٹ کمشنر گلگت کا شہر کی بیکری بھٹیوں پر کریک ڈاون،ناقص صفائی اور غیر معیاری انتظامات پر بھاری جرمانے

منگل 23 اپریل 2019 23:18

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) اسسٹنٹ کمشنر /سب ڈویژنل مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) محمد شاہ رخ چیمہ نے تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر حسین شاہ،میونسپل فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی،سیکٹر مجسٹریٹ احسان اللہ،اور میونسپل فورس کے ہمراہ شہر کے مختلف بیکری بھٹیوں پر چھاپے مارے،چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران نصف درجن سے زائد بھٹیوں میں ناقص صفائی اور انتظام پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بھاری جرمانے آئید کئے اور آئندہ 24گھنٹوں میں صفائی بہتر کرکے رپورٹ کرنے کے احکامات دیئے اور میونسپل فوڈ انسپکٹر کو ہدایات دی کہ وہ روزانہ کی بنیادوں پر بیکری بھٹیوں کی صفائی چیک کریں غفلت بھرتنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں