اگلے مہینے سے گلگت بلتستان کے 300 انتہائی معذور افراد کو ماہانہ 2500 روپے 20 مہینوں تک دیا جائے گا،امجد ندیم

بدھ 24 اپریل 2019 23:40

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے فوکل پرسن برائے معذور افراد امجد ندیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیکیج برائے معذور افراد کے سلسلے میں اگلے مہینے سے گلگت بلتستان کے 300 انتہائی معذور افراد کو ماہانہ 2500 روپے 20 مہینوں تک دیا جائے گا ۔ اگلے کواٹر میں یہ تعداد دگنی ہوجائے گی اس سلسلے میں ہر ضلعے کے ڈی سی سوشل ویلفیئر افیسر اور معذور افراد کا نمائندہ جانچ پڑتال کے بعد لسٹوں کو ترتیب دیگا۔

۔

(جاری ہے)

لسٹ فائنل ہونے کے بعد بذریعہ بنک کراس چیک کی صورت رقم ماہانہ معذور فرد کے گھر تک پہنچاء جائے گی۔ صوبائی کمیٹی ہر ڈسٹرکٹ میں جاکر ویرفیکیشن کا عمل بھی جاری رکھے گی۔ معذور فرد کے پاس معذوری کا سرٹیفیکیٹ ہونا ضروری ہے ۔ ایک گھر میں ایک سے زیادہ معذور افراد کو ترجیح دی جاے گی مکمل طور پر جسمانی معذور اور نابینا افراد بھی شامل ہونگے۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے شہریوں سے گزارش بھی کی کہ اگر آپ کے آس پاس اس معیار پر اترنے والے معذور افراد موجود ہیں تو وہ متعلقہ ڈی سی صاحبان ,سوشل ویلفیئر ا?فیسر, یا معذور افراد کے نمائندے کے پاس ان کا نام ضرور لکھوائے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں