پولیس فورس اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کو تربیت دینے میں پولیس ٹریننگ سینٹر کا کردار قابل تعریف ہے،

آئی جی پی گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 25 اپریل 2019 14:48

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) آئی جی پی گلگت بلتستان ثناء اللہ عباسی نے کہا کہ پولیس فورس اور دیگر اداروں کے اہلکاروں کو تربیت دینے میں پولیس ٹریننگ سینٹر کا کردار قابل تعریف ہے، ادارے کو مزید مضبوط بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ گلگت میں پولیس ٹریننگ سینٹر کی دبارہ بحالی کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس نے کنا کہ جی بی پولیس ملک کے دیگر شہروں کے پولیس کیلے رول ماڈل ہے، پولیس نے ہمیشہ امن امان قائم رکھنے اور خطے کو کرائم سے پاک کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، یہ سب بہتر تربیت کی وجہ سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس جوانوں کی گرومننگ میں مزید بہتری لانے کیلئے قراقرم یونیورسٹی کے سکالرز اور ریٹائرڈ و حاضر سروس پولیس آفیسران کے لیکچرز کا اہتمام کیا جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمانڈنٹ پی ٹی سی طاہرہ یعصوب نے بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ سینٹر میں بہتر تربیت کے مواقع پیدا کرنے کیلئے سینٹر کی اپگریڈیشن کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہ کہ ادارے کا انفراسٹکچر، ہیومن ریسورس اور ٹریننگ کی ضروریات پر مبنی ایک پروپوزل پولیس ہیڈ کوارٹر پہنچایا دیا گیا ہے جس میں سٹاف کی بھرتی، لیبارٹری، ٹرانسپورٹ، بیرکس، بجلی و پانی کی سہولیات سمیت دیگر اہم ضررت کی چیزوں کا ذکر کیا گیا ہے۔

اجلاس میں ایس ایس پی میر طفیل احمد، اے آئی جی حنیف اللہ خان، اے آئی جی آپریشنز محمد جمیل ، اے آئی جی لاجیسٹک جہانگیر حسین اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں