ڈپٹی کمشنر گلگت کی زیر صدارت ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے کے حوا لے سے اجلاس

بدھ 22 مئی 2019 17:11

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ٹریفک کے مسائل پر قابو پانے کے حوا لے سے منعقد ہوا۔ جس میں ایس ایس پی گلگت،اے ڈی سی گلگت ،ای ٹی او گلگت،اے سی گلگت،اے سی دنیور،اے ایس پی ٹریفک،تحصلیدار جگلوٹ اور دیگر آفسران نے شرکت کی ٹریفک کے حوالے سے ایس ایس پی گلگت نے ڈی سی گلگت کو بریفنگ دیتے ہو ے کہاکہ گلگت شہر کی بڑھتی ہو ئی ٹر یفک کو قابوپا نے کے لئے سڑک کے دونوں اطراف گا ڑیوں کو کھڑا کرنے پر اور ٹر یفک کی خلا ف ورذی کر نے والوں کے اوپر بھاری جرما نے عائد کرتے ہیں اور یہ جر مانوں کی رقم قومی خزانے میں جمع کراتے ہیں جس پر ڈی سی گلگت نیایس ایس پی گلگت کو ہدایات جاری کرتے ہوے کہا قو می خزانے میں جمع شدہ رقم کی تفصیلی رپورٹ ماہانہ وار رپورٹ ڈی سی آ فس ارسال کریں۔

(جاری ہے)

ڈی سی گلگت نے ای ٹی او گلگت کو ہدایات جا ری کرتے ہوے کہا سوذوکیاں اور ٹکسیو ں کی رجسٹریشن ہوئی ہے ان کی بھی تفصیلی رپورٹ دیں۔ ڈی سی گلگت نے اجلاس خطاب کرتے ہوے کہا کہ سیا حوں کی آمد ہے اس حوالے سے ضلع گلگت کے تمام ہو ٹلوں میں پا رکینگ،سکیور ٹی کے لئے نصب شدہ سی سی ٹی وی کیمرے،کچن کی صفا ئی ستھرائی اور ہو ٹلوں میں کمروں کی تعداد ہوٹل مالکان کے نمبرات کی تفصیلی رپورٹ کے حوالے سے ڈی سی گلگت نے تینوں سب ڈویڑن کے اسٹنٹ کمشنرز اور ایس ڈی پی اوز تمام ہو ٹلو ں میں جا کر چیکیگ کرینگے اور تفصیلی رپورٹ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں