ضلعی انتظامیہ،میونسپل کارپوریشن نے رمضان سستا بازار کے انعقاد پر مبارک باد اور خراج تحسین کی مستحق ہیں،جواد اکرم

جمعرات 23 مئی 2019 22:12

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان جواد اکرم نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ،میونسپل کارپوریشن نے مرکزی انجمن تاجران کے تعاون سے رمضان سستا بازار کا انعقاد پر مبارک باد اور خراج تحسین کی مستحق ہے۔ رمضان بازار اور مارکیٹ میں معیاری،سستی اشیاء خوردہ نوش،سبزی فررٹس اور دیگر سامان ضروریہ مارکیٹ کی نسبت کم نرخوں پر دستیاب ہیں۔

مقامی تاجروں کی جانب سے خوش آئند اقدام ہے۔ رمضان المبارک کے مہینے میں محنت کش طبقے کیلئے 10سے 20روپے کمی بڑی سہولت ہے ۔سستا رمضان بازار کے انعقاد پر اسسٹنٹ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) محمد شاہ رخ چیمہ مبارک باد کے مستحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) سمیع اللہ خان کے ہمراہ رمضان سستا بازار دورے کے موقع پر AC /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) محمد شاہ رخ چیمہ،بلدیہ عظمیٰ گلگت سی سی او عابد حسین میر،مر کزی انجمن تاجران کے جنرل سکیریٹری مسعود الرحمن،سیکریٹری اطلاعات حاجی غلام حسین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا سیکریٹری داخلہ جواد اکرم نے ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق اور مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداروں کے ہمراہ رمضان سستا بازار کے تمام سٹالوں کا معائینہ کیا جبکہ اے سی گلگت کیپٹن (ر) محمد شاہ رخ چیمہ نے انہیں بازار میں سجائے گئے تمام سٹالوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرہوم سیکریٹر ی نے دکانداروں سمیت گاہکوں سے بات چیت بھی کی۔ بعد ازاں انہوں نے مقامی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رمضان سستا بازار کو خوش آئند قراردیا،ا نہوں نے مقامی تاجروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ تاجروں نے اپنا منافع کم کرکے رمضان کے بابرکت مہینے میں عوام کو ریلیف دیا ہے۔ بعدازاں انہوں نے رمضان بازار آمد کے موقع پر تاثراتی کتاب میں لکھے گئے کلمات میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ،مقامی تاجر وں کی جانب سے رمضان بازار کا انعقاد خوش آئند ہے جگہ تنگ ہے مگر شہرکے وسط میں ہونے کی وجہ سے موزوں ہے،تاجر اور گاہگ دونوں مطمئن ہیں جس پر ضلعی انتظامیہ اور مقامی تاجر برادی قابل تحسین اور مبارک باد کے مستحق ہے۔

انہوں نے ریٹ لسٹ کا بھی معائینہ کیا اور اسے تسلی بخش قرار دیکر ضلعی انتظامیہ اور تاجروں سے کہا کہ وہ مستقل طور پر بازار کے انعقاد کیلئے حکومت کو تجویز بھی دے سکتے ہیں تاکہ عوام کو معیاری اور سستی اشیاء کی دستیابی یقینی بن سکے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں