گلگت بلتستان کے عوام نے ملکی دفاع میں ہمیشہ ہر اول دستے کا کردار ادا کیا، یوتھ موبلائزیشن فورم

پیر 27 مئی 2019 14:31

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) یوتھ موبلائزیشن فورم گلگت بلتستان کے چئیرمین برکت علی اور صدر وزیر برھان علی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کا پاک فوج کے ساتھ عظیم رشتہ ہے اور گلگت بلتستان کے عوام نے ہمشہ ملکی دفاع میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے، فورس کمانڈر احسان محمود خان جب سے گلگت بلتستان میں تعینات ہوئے ہیں تب سے عوامی خدمات میں پیش پیش ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ احسان محمود خان کا گلگت بلتستان کے نوجوانوں کے ساتھ مسسل رابطے میں رہ کر ان کی سرپرستی کرنا قابل تعریف ہے اس قسم کے اقدامات سے گلگت بلتستان کے نوجوانوں میں پایا جانے والا احساس محرومی کم ہوا ہے جو علاقے کے لئے نیک شگون ہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں