عدالت نے زرعی ترقیاتی بینک ہنزہ کے سکیورٹی گارڈکو 3 سال قید کی سزا سنا دی

بدھ 26 جون 2019 13:19

عدالت نے زرعی ترقیاتی بینک ہنزہ کے سکیورٹی گارڈکو 3 سال قید کی سزا سنا دی
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) جوڈیشل مجسٹریٹ ہنزہ جج شیر باز نے جرم ثابت ہونے پر زرعی ترقیاتی بینک ہنزہ کے سکیورٹی گارڈ جاوید عباس کو 3 سال قید سمیت 10 ہزار روپے جرمانے کا سزا سناکر ایس پی ہنزہ کو ملزم کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق زرعی ترقیاتی بینک ہنزہ کے منیجر محمد ایوب نے درخواست میں ملزم جاوید عباس پر 20 ہزار روپے کا چیک اور ایک عدد لائسنس شدہ پستول چوری کرنے کا الزام عائد کیا جس پر تھانہ علی آباد ہنزہ میں 2017ء میں مقدمہ درج کیاگیا تھا۔

بعد ازاں ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف تفتیش کرکے چالان فاضل عدالت میں پیش کردی۔ گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ درجہ اول ہنزہ جج شیر باز نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے تمام قانونی کارروائی مکمل کرکے ملزم کو مفرو قرار دے کر ثبوتوں اور سرکاری پراسیکیوٹر کے دلائل سن کر ملزم کو3 سال قید اور 10ہزار جرمانے کی سزا کا حکم سنایا اور ایس پی ہنزہ کو حکم دیا کہ ملزم کو گرفتار کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں