ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گلگت مشتاق محمد کو انسداد دہشتگردی عدالت کی کورٹ 1 اور 2 میں زیر سماعت اور نئے ہنگامی نوعیت کے مقدمات نمٹانے کے اختیارت دے دیے گئے، نوٹیفکیشن جاری

ہفتہ 10 اگست 2019 18:00

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2019ء) چیف جسٹس چیف کورٹ جسٹس وزیر شکیل احمد کی منظوری اور صوبائی حکومت کی استدعا پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گلگت مشتاق محمد کو انسداد دہشتگردی عدالت گلگت بلتستان کے کورٹ 1 اور 2 میں زیر سماعت اور نئے دائر ہونے والے ہنگامی نوعیت کے مقدمات کو نمٹانے کے اختیارت دیکر رجسٹرار چیف کورٹ ملک عنایت الرحمن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی عدالت گلگت بلتستان کی عدالت کے جج راجہ شہباز خان کی چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان تقرری سے خالی ہوئی تھی ، مستقل جج انسداد دہشتگردی کی تقرری تک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گلگت مشتاق محمد ہنگامی نوعیت کے مقدمات کو نمٹائیں گے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں