گلگت، ضلعی انتظامیہ نے تینوں تحصیلوں میں 14اگست یوم آزادی شاندارانداز میں منانے کیلئے اقدامات تیز کردیئے، 15 اگست کو یوم سیاہ منایا جائے گا

ہفتہ 10 اگست 2019 19:56

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2019ء) ضلعی انتظامیہ نے تینوں تحصیلوں میں 14اگست یوم آزادی شاندارانداز میں منانے کیلئے اقدامات تیز کردیئے، مقبوضہ کشمیر کے عوام سے یکجہتی کیلئے 15 اگست کو یوم سیاہ منانے کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، جبکہ14اگست کی مرکزی تقریب گلگت چنا ر باغ میں منعقد ہوگی،جسکے مہمان خصوصی گورنر گلگت بلتستان ہونگے،اس بات کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر گلگت احکامات کی روشنی میں ہفتے کے روز اسسٹنٹ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کاپروریشن گلگت کے صدارت میں منعقد ہونے والے اجلاس کے موقع پر کیا گیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم آزادی کے موقع پر تمام سرکاری عمارتوں میں قومی جھنڈیوں سے سجایا جائے گا اور تعلیمی،سماجی اداروں کے ساتھ ملکر آذادی ریلیاں بھی نکالی جائینگی جبکہ حکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق بھارتی یوم آذادی 15اگست کو بھرپور طریقے یوم سیاہ منایا جائے گا اس سلسلے میں سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے عمائدین بڑی تعداد میں شریک ہونگے،چنار باغ کو مرکزی تقریب کیلئے دلہن کی طرح سجایا جائے گا جس میں قائد اعظم محمد علی جناح،مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے تصاویر آویزاں کیا جائے گا اور قدآور قومی جھنڈے کو خصوصی طور پر سجایا جائے گا،پولیس کا چاک و چوبند دستہ مہمان خصوصی کو سلامی دے گا اور مہان خصوصی شہدائ آذادی گلگت بلتستان کے مزاروں پر پھولوں کی چادر بھی چڑھا ئیں گے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت کو اسسٹنٹ کمشنر دینور اور اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ کو بھی اپنے اپنے تحصیلوں میں آذادی تقریبات کے حوالے سے آگاہ کیا،علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت نے چیف کوآرپوریشن آفیسر میونسپل کاپروریشن گلگت عابد حسین میر کو ہدایات دیں کہ شہر کو یوم آزادی کے موقع پر سجانے کیلئے انتظامات کریں تاکہ کوئی بھی کمی باقی نہ رہے جشن آذادی کی تقریبات کو شایان شان سے منانے کیلئے کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیئے،انہوں نے تمام آفیسران سے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم سیاہ قومی جزبے کے ساتھ منانا ہے اور بھارتی عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے ہم نے دنیا کو پیغام دینا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام اپنے مظلوم کشمیری بھائی اور بہنوں کے ساتھ ہے ان شائ اللہ کشمیر ی ایک دن ضرور پاکستان میں شامل ہونگے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں