عید الاضحی کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات ہونگے ، اسسٹنٹ کمشنر گلگت

ہفتہ 10 اگست 2019 19:56

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2019ء) عید الاضحی کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات ہونگے عیدگاہوں پر آنے والے نمازیوں کی حفاظت کیلئے خصوصی نظر رکھی جائے گی،عید کی نماز کی ادائیگی کیلئے عیدگاہوں کی خصوصی طور پر صفائی ستھرائی یقینی بنائی جائے،ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اہلکار ہمہ وقت چوکس ہونگے کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر گلگت (ر) محمد شاہ رخ چیمہ نے ہفتے کے روز اپنے دفتر میں تحصیل انتظامیہ،میونسپل کارپوریشن گلگت اور گلگت بلتستان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے مشترکہ اہم اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر حسین شاہ،چیف کوآرپوریشن آفیسر میونسپل کارپوریشن گلگت عابد حسین میر،?GBویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے منیجر ذوہیب ایوب اور سائٹ سپروائزر،سینٹری انچارج بھی موجود تھے،اس موقع پر تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر حسین شاہ نے کہا کہ عید آپریشنل پلان پر عملدرآمد کیلئے سیکٹر مجسٹریٹس مونسپل کاپروریشن اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونگے تاکہ کہیں کوئی امن وآمان کا مس?لہ درپیش نہ ہو۔

(جاری ہے)

جبکہ چیف کوآرپوریشن آفیسر میونسپل کاپروریشن گلگت عابد حسین میر اور منیجر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی ذوہیب ایون نے مشترکہ بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عید آپریشنل پلان پر عملدرآمد کیلئے میونسپل کارپوریشن نے،ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ساتھ صفائی پلان پر لائحہ عمل ترتیب دیا ہے انشائ اللہ کوئی شکایت نہیں آئے گی انہوں نے کہا کہ تمام سیکٹرانچارجز،سپروائزرز،سینیٹری ورکرز اور ڈرائیوروں کو سختی کے ساتھ ہدایات دیں گئیں ہے کہ وہ قربانی کے آلائیشوں،صفائی،کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کیلئے موجود رہیں گے تاکہ صفائی پلان کو کامیابی کے ساتھ اختتام کی جانب لایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں