گلگت،عید الاضحی اورجشن آزادی تقریبات،میونسپل کارپوریشن اور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

ہفتہ 10 اگست 2019 19:56

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2019ء) عید الاضحی،جشن آزادی تقریبات اور یوم سیاہ،تحصیل،میونسپل کارپوریشن گلگت اور گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) محمد شاہ رخ چیمہ نے مفاد عامہ کے پیش نظر عید الاضحی،جشن آذادی 14اگست تقریبات اور یوم سیاہ کے موقع پر،تحصیل،میونسپل کارپوریشن گلگت،اور گلگت ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے حکم دیا کہ وہ عوام کی سہولت کیلئے اپنی ڈیوٹی ضرورت کے مطابق ادائیگی یقینی بنائیں گے جبکہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے اہلکار قربانی کے موقع پر آلائیشوں کو ٹھکانہ لگانے کیلئے اپنے اپنے مقررہ سیکٹرز میں موجود ہونگے۔

کسی کوتاہی کی گنجائش نہیں،عوام کی خدمت ہی ہماری ترجیح ہے انشاء اللہ ہم اپنے زمہ دارویوں کو احسن انداز میں نبھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں