جوٹیال حراموش پل انہدام ، پی ڈبلیو ڈی کے دو افسران معطل، انکوائری کا حکم دے دیا گیا

جمعہ 16 اگست 2019 17:36

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2019ء) گلگت میںجوٹیال حراموش پل کے ٹوٹنے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر سکریٹری تعمیرات عامہ گلگت بلتستان نے فوری طور پر پی ڈبلیو ڈی کے دو افسران کو معطل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری احسان علی کی سربراہی میں محکمانہ انضباطی اور محکمانہ کارروائی و انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز مذکورہ حادثہ میں 7 افراد پل سے نالے میں گر گئے تھے جن میں سے 4 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ تین افراد دریائے برد ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں