کرپشن کے خاتمہ اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو اجاگر کرنے کے لئے وزیر اعظم عمران خان کے اقدامات کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے

گلگت بلتستان میں کرپشن اور اقراپروری کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں گے پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر جسٹس(ر) سید جعفر شاہ کی پارٹی کارکنوں سے گفتگو پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے متعدد رہنمائوں اور کارکنوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت

پیر 19 اگست 2019 17:41

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر جسٹس(ر) سید جعفر شاہ نے کہا ہے کہ اقراپروری اورکرپشن کے خاتمہ اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو اجاگر کرنے کے لئے وزیر اعظم عمران خان کے اقدامات کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے، مہنگائی کی ذمہ دار سابق حکومتیں ہیں، ڈالر 1947 ء سے بڑھ رہا ہے، عمران خان کو اقتدار ملے 10 ماہ نہیں ہوئے ہیں، عمران خان اس کا ذمہ دار کیسے ہوسکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے پر یکجہتی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، انھوں نے کہا گلگت بلتستان میں کرپشن اور اقراپروری کے خاتمے کے لیے بھی کردار ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ نگر تاریخی اہمیت کا حامل علاقہ ہے، یہاں کے لوگ بہادر اور جفاکش ہیں، نگر کے لوگوں نے ہر محاذ پر ملک کا دفاع کیا ہے، اور قربانیاں دیں ہیں، امن کے حوالے سے بھی نگر کے لوگوںکی پناہ خدمات ہیں، نگر کے مسائل کے حل کے لیے کام کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے اپنی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی نگر کے کارکنوں اور عہداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں کہا کہ تحریک انصاف گلگت بلتستان کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئے گی، اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی نگر کے سینئر رہنماء نگر کے معروف سیاسی شخصیات ،ضلع کونسل گلگت کے سابق چیئرمین محمد حسین ایڈووکیٹ ، سابق ممبر ضلع کونسل و سابق چیئرمین انجمن حسینیہ نگرعلی محمد ،مجلس وحدت المسلمین کے رہنما عباس (اے ایچ) اور مسلم لیگ نواز کے رہنما شیراز منا سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے، اس موقع پر صوبائی صدر جسٹس(ر) سید جعفر شاہ نے محمد حسین صاحب کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا، ان کو پھولوں کا ہار پہنایا۔

اس موقع پر محمد حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ آج میں عمران خان جیسے لیڈر کی جماعت کا حصہ بنا ہوں انہوں کہا کہ عمران خان نے گلگت بلتستان کو بہترین صوبائی قیادت سے نوازا ہے اور صوبائی صدر پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ پی ٹی آئی کو مضبوط اور فعال بنانے کے لیے صوبائی کابینہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہون گے، ماضی کے حکومتوں نے نگر کو وہ مقام نہیں دیا جس کا وہ حق دار ہیں، اس وقت نگر کے لوگ مختلف مسائل کا شکار ہیں۔

نگر میں بھی باصلاحیت لوگ موجود ہیں، گلگت بلتستان کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔اس موقع پر سیکریٹری اطلاعات اکبر حسین اکبر،صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل نوشاد عالم، سینئر رہنماء گلاب شاہ آصف ، افسر جان ،پی ٹی آئی نگر کے رہنماء عباس، ارشاد نگری، پاشا نگری، عباس طائی،بشارت شیر الیاٹ،علی حیدر، عباس سکنداری، ممتاز حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں