ڈپٹی کمشنر گلگت کی زیر صدارت اجلاس، ترقیاتی منصوبوں کو حتمی شکل دینے پر غور

پیر 19 اگست 2019 17:45

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنر گلگت/ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نوید احمدکی زیر صدارت اہم اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کو حتمی شکل دینے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں اے ڈی سی گلگت، اے سی عملددرآمد گلگت، اے سی گلگت، اے سی جگلوٹ، ڈی ڈی لوکل گورنمنٹ گلگت، چیف آفسرڈسٹرکٹ کو نسل گلگت اور دیگر آفسران نے شرکت کی۔ ڈی ڈی لوکل گورنمنٹ گلگت نے ڈی سی گلگت کو ترقیاتی سکیموں سال-20 2019 ء کے حوالے سے بر یفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے دو ٹیمیں بنائی گئیں تھیں جنہوں نے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے عوامی اجتماعات منعقدکروا کر سفارشات پیش کیں ہیں۔

جن میں واٹر چینلز، واٹر ٹینکس، واش رومزوغیرہ شامل ہیں اور تمام سکیموں کو عوامی اجتماعی مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے فائنل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جس پر ڈی سی گلگت نے کہا ہے کہ عوام کے لیے بہتریں سہولیا ت فراہم کرناانتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے اس کے علاوہ سیاحت کو فروغ دینے کے حوالے سے سے پکنک پوائنٹس پر عوام کو سہولیات مہیا کرنے کے لیے تمام پکنک پوائنٹس کو خوبصورت بنائین گے اور سیاحتی مقامات کے لیے ٹر یک اور واش رومز بنائے جائیں گے ۔ اس کے ساتھ ساتھ جن علاقوں میں پینے کے پانی کا مسئلہ ہے اٴْن علاقوں میں پانی کی ٹینکیاں بنائیں جائیں گی اور گلگت شہر کو خوبصورت ماڈل شہر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں