ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت کی زیر صدارت اجلاس، بلاک شدہ قومی شناختی کارڈز کے معاملہ کو زیر غور لایا گیا

پیر 19 اگست 2019 17:45

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت کی زیر صدارت اجلاس میں بلاک شدہ قومی شناختی کارڈز کے معاملہ کو زیر غور لایا گیا۔ جس میں ایس ڈی پی او گلگت، اے ڈی نادرہ اور حساس اداروں کے آفسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ پاکستانی شہری ہونے کے ثبوت پیش کرنے والے افراد کے قومی شناختی کارڈز ان بلاک کئے جائیں گے۔جس پر ا یڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت نے کہا ہے کہ آئند ہ اجلاس میں تمام ایسے افراد جن کے شناختی کارڈز بلاک ہیں وہ پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں تو ان کے شناختی کارڈز ان بلاک کر دیئے جائیں گے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں