قومی احتساب بیورو گلگت بلتستان نے ملزم مسکین فقیر سے ایک کروڑ 62 ہزار روپے ریکور کر لیا

منگل 20 اگست 2019 23:17

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) سب آفس قومی احتساب بیورو گلگت بلتستان نی سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزم مسکین فقیر سے ایک کروڑ 62 ہزار روپے ریکور کر لیا۔ملزم مسکین فقیر نے دوسرے ملزمان اور محکمہ جنگلات کے ملازمین کی اعانت کے بدولت غیر قانونی طور پر کاٹی گئی عمارتی لکڑی ٹمبر ڈسپوزل پالیسی 2013 کے برخلاف اور جرمانہ جمع کرائے بغیر ملک کے دیگر علاقوں میں لے گئے تھے اور نتیجتا" قومی خزانے کو ایک کروڑ 62 ہزار روپے کا نقصان پہنچا اور ملزم مسکین فقیر کو گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے دوران حراست غیر قانونی طور سے حاصل کیے گئے فوائد جوکہ اس نے ٹمبر ڈسپوزل پالیسی کے ذریعے حاصل کی تھی اور جس کا تخمینہ نیب گلگت نے لگایا۔ملزم نے اپنے اوپر لگے الزامات کو قبول کرتے ہوئے پلی بار گین کی درخواست نیب کو دی تھی جس کو ڈائیریکٹر جنرل نیب راولپنڈی کی منظوری کے بعداحتساب عدالت نے قبول کیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گلگت بلتستان سب آفس، چیئرمین نیب اور ڈائیریکٹر جنرل راولپنڈی ریجن کے ویڑن کے تحت بدعنوانی اور کرپشن کی سرکوبی و بیخ کنی کیلئے زیرو ٹولیرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ھے۔دوسری جانب اڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو راولپنڈی نے ڈائریکٹر سب آفس گلگت ناصر جونیجو اور اس کی ٹیم کی بہترین کارکردگی کو سراہا ھے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں