سابق ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان وزیر ولایت علی پاکستان تحریک انصاف میں شامل

ہفتہ 24 اگست 2019 14:46

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) سابق ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی وزیر ولایت علی نے پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صوبائی صدر صدر جسٹس(ر)سید جعفرشاہ سے ملاقات کی ملاقات میں انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت اور ویژن پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی صدر نے وزیر ولایت کی شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزیر ولایت کی شمولیت سے بلتستان میں پارٹی مزید فعال اور مضبوط ہوگی۔

وزیر ولایت کا تعلق پاکستان مسلم لیگ ق سے تھا۔اس موقع پر سینئر نائب صدر شاہ ناصر، نائب صدر سید امجد زیدی سیکریٹری اطلاعات اکبر حسین اکبر، سینئر رہنماغلام نبی ایڈوکیٹ، سینئر رہنما گلاب شاہ آصف،ظہیر الدین بابر،طفیل احمد اور علی کاظم نے ہار پہنا کر پارٹی میں خوش آمدید کیا۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں