ملک امین اسلم نے قراقرم یونیورسٹی میں پودا لگا کر کلین اینڈ گرین مہم کا آغاز کردیا

ہفتہ 24 اگست 2019 23:45

گلگت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) وزیرا عظم پاکستان کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم خان نے قراقرم یونیورسٹی میں پودا لگاکر کلین اینڈ گرین مہم کا آغاز کردیاہے۔ مشیربرائے موسمیاتی تبدیلی کی قراقرم یونیورسٹی آمد پر یونیورسٹی کے ڈین سمیت سینئر منیجمنٹ اسٹاف و فیکلٹی ممبران نے استقبال کیا۔مشیربرائے موسمیاتی تبدیلی نے قراقرم یونیورسٹی ایڈمن بلاک کے سامنے سبزہ زار میں پودا لگایا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ مہم شروع کرنے کا مقصد معاشرے میں درخت لگانے کی اہمیت اور موسمیاتی تبدیلی کے باعث معاشرے پر رونما ہونے والے اثرات کوکم سے کم کرنے سے متعلق شعور وآگاہی دلانااورموسمیاتی تبدیلی سے نجات حاصل کرنا ہے اور اس کا واحد حل درخت لگانا ہے۔یاد رہے آج مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی قراقرم یونیورسٹی ہنزہ کیمپس کے زیر اہتمام کلین اینڈ گرین ہنزہ پلانٹیشن ڈرائیو میں بھی حصہ لینگے اور مہم کا باقاعدہ آغاز کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں