ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کا اہم اجلاس

ہفتہ 24 اگست 2019 23:54

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2019ء) ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن گلگت بلتستان کا اہم اجلاس صدر وائی ڈی اے جی بی ڈاکٹر محبوب الحق کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مرکزی اور ضلعی کابینہ کے عہدیداروں نے شرکت کی۔اجلاس میں گلگت بلتستان کے ہسپتالوں کی صورتحال ،مریضوں اور ڈاکٹروں کو درپش مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔ اجلاس میں کنٹریکٹ ڈاکٹرز کی ریگولرائزیشن میں بے جا تاخیر پر غم و غصہ کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ ریگولرائزیشن بل 10 ماہ پہلے اسمبلی سے پاس ہوا تھا۔

مگر نوٹیفکیشن میں حکومت بے جا تاخیر کر رہی اور فائل سیکریٹریٹ کے مختلف دفاتر کے چکر کاٹ رہی۔ اجلاس میں ڈاکٹرز کی سپیشلائزیشن کے لیے ٹریننگ و ڈیپوٹیشن کے حوالے سے حکومت کے غیر سنجیدہ رویے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

صوبے میں ٹیچنگ ہسپتال کا پہلے سے وجود نہیں اور دوسرے صوبوں میں چند سیٹوں کا کوٹہ مختص ہے جس کے بعد گلگت بلتستان کے ڈاکٹرز کے لیے سپیشلائزیشن کی ٹریننگ کے دروازے بند ہو گئے ہیں۔

صوبائی حکومت دوسرے صوبوں میں ٹریننگ کوٹے میں اضافہ کرانے میں ناکام ہوئی ہے تو دوسری طرف گلگت بلتستان کے مستقل ڈاکٹرز کیلئے چھ ماہ پہلے بنائی گئی پالیسی کی منظوری تاحال نہ ہوسکی۔مزید گلگت بلتستان کے ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے ایمرجنسی ادویات کی مفت فراہمی،ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی دیگر مسائل زیر بحث آئیاور طے کیا گیا کہ ان جملہ مسائل کے حوالے سے پیر کو پی ایم اے (PMA) گلگت بلتستان کے ساتھ مل کر ایک اہم جامع پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جائیگا جسمیں آئندہ کے لیے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔ اجلاس کے آخر میں اس عظم کا اعادہ کیا گیا کہ وائی ڈی اے گلگت بلتستان کے ڈاکٹروں اور مریضوں کے حقوق کی آواز بلند کرتی رہیگی۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں