داریل کے جنگل میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، اجلال احمد

جمعرات 19 ستمبر 2019 13:04

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) کنزرویٹر آف فارسٹ دیامر استور ڈویژن اجلال احمد نے کہا ہے کہ داریل کے علاقے کھنبری جنگل میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے جس میں محکمہ فارسٹ نے مقامی کمیونٹی کے تعاون سے جنگل میں لگی آگ پر قابو پالیا ہے۔اس سلسلے میں محکمہ فارسٹ دیامر میں ایمرجنسی نافذ کر کے تمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنگلات شاہد زمان میں کی خصوصی مطالبہ پر فورس کمانڈر گلگت بلتستان نے ہیلی کاپٹر فراہم کی جس سے جنگلات میں لگی آگ کا جائزہ لے کر حکمت عملی طے کی گئی اور مزید جنگلات کو تباہی سے بچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بروقت اور فوری طور پر مزید جنگل کو بچانے کے لئے کاروائی کا آغاز کرکے جنگل میں لگی آگ کو قابو میں لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کھنبری جنگل میں جس جگہ آگ لگی تھی وہ 12 گھنٹے کی پیدل مسافت پر ہے۔ دور اور گھنے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانا نہایت مشکل کام تھا مگر محکمہ جنگلات دیامر کے سٹاف کی انتھک محنتوں اور مقامی کمیونٹی کے مدد سے آگ کو قابو پا لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں