گلگت ایئر پورٹ کے رن وے کو توسیع دینے کے لئے پی سی ون پر کام شروع

جمعرات ستمبر 13:04

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) گلگت ایئر پورٹ کے رن وے کو توسیع دینے کا فیصلہ، پی سی ون پر کام شروع کر دیا گیا۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ گلگت ایئرپورٹ کے رن وے پر ایک اے ٹی آر طیارے کے پھسلنے کے بعد پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ماہرین نے یہ رپورٹ دی کہ اگر رن وے کی لمبائی زیادہ ہوتی تو یہ حادثہ نہ ہوتا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مذکورہ طیارے کے حادثے اور موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر گلگت ایئرپورٹ کے رن وے کو سٹی پارک تک توسیع دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے باقاعدہ طور پر پی سی ون پر کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں رن وے کی توسیع کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے زمین بھی خریدی تھی مگر بعد ازاں رن وے کی توسیع کام نہ ہو سکا جس پر صوبائی حکومت نے رن وے کی توسیع کیلئے خریدی گئی اراضی پر سٹی پارک بنادیا اور موجودہ صوبائی حکومت نے حال ہی میں سٹی پارک کو مزید خوبصورت بنانے کیلئے تزئین و آرائش بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments