فورس کمانڈر گلگت بلتستان احسان محمود کی تعلیم کے فروغ کیلئے خدمات کو اہل دیامر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، عتیق اللہ ایڈووکیٹ

منگل 15 اکتوبر 2019 23:22

گلگت ۔ 15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع دیامر کے سابق صدر عتیق اللہ ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فورس کمانڈر گلگت بلتستان احسان محمود ضلع دیامر میں تعلیم کے فروغ کیلئے جو خدمات سر انجام دے رہے ہیں ان کو ہم اہل دیامر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جنرل احسان محمود جیسے لوگ صدیوں بعد پید ہوتے ہیں جو اپنا قیمتی وقت پسماندہ علاقوں میں تعلیم جیسی روشنی کے فروغ کے لیے صرف کر رہے ہیں۔

عتیق اللہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ فورس کمانڈر گلگت بلتستان احسان محمود پورے گلگت بلتستان کے لیے ایک مسیحا ہیں اور ہر مشکل گھڑی میں اہلیان گلگت بلتستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ جس طرح ہماری پاک افواج مشکل وقت میں ہمارے ساتھ ہے اسطرح پوری گلگت بلتستان کے لوگ آزمائش کی ہر گھڑی میں اپنی فوج کے ساتھ ہے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں