گلگت شندور روڈ کی تعمیر سے علاقے میں ترقی اور خوش حالی آئے، ڈی سی گلگت

بدھ 16 اکتوبر 2019 18:55

گلگت۔16 اکتو بر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ / ڈپٹی کمشنرگلگت نوید احمدکی زیر صدارات ایک اہم اجلاس گلگت تاشندور روڈ کی ماحولیاتی او ر سوشل اثرات کے حوالے سے منعقد ہوا جس میں امبرین طارق پرنسپل انوائرنمنٹ اکسپرٹ زیرک انٹرنیشنل، ڈی ایف او گلگت، ڈی ڈی لائیو سٹاک گلگت،ڈی ڈی زراعت،ڈی ڈی محکمہ صنعت گلگت، ایکسین واٹر اینڈ پاور گلگت، اے ڈی گلگت،اے ڈی ورکس ،آر ایف او وائلڈلائف گلگت، اے ڈی سیاحت گلگت، اے ڈی فشریز گلگت اور زیرک انٹرنیشنل کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس موقع پر امبرین طارق پرنسپل انوائرنمنٹ اکسپرٹ زیرک انٹرنیشنل نے گلگت شندور روڈ کے الائینٹمنٹ، ماحولیاتی اور سوشل اثرات کے حوالے سے اجلاس کو بریفنگ دی اور کہا کہ یہ روڈ بھی سی پیک کے منصوبوں میں شامل ہے جو کہ سلطان آباد، چلمش داس اور گلگت شہر سے ہوتی ہوئی شندور پاس تک بنے گی جوکہ کے کے ایچ کا متبادل روڈ ہوگا جس کی فزیبیلٹی کا کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈی سی گلگت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت شندور روڈ کی تعمیر خوش آئند ہے اس روڈ کی تعمیر سے علاقے میں ترقی اور خوش حالی آئے گی جبکہ یہ روڈ کے کے ایچ کا متبادل ثابت ہوگا جس سے آمدورفت کے مسائل بھی حل ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ روڈ کی فزیبیلٹی کے دوران اس کے ماحولیاتی ومعاشرتی اثرات کو مد نظر رکھا جائے اور تمام متعلقہ ادارواں کو اعتماد میں لیا جائے تاکہ روڈ کی تعمیر کے دوران مسائل پیش نہ آئیں۔

ڈی سی گلگت نے زیرک انٹرنیشنل کے ذمہ داران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ روڈ کی فزیبیلٹی، الائینٹمنٹ، ماحولیاتی اور معاشرتی اثرات کے حوالے سے تمام متعلقہ اداروں سے تجاویز مانگے اور تمام متعلقہ اداراں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت شندور روڈ کی فزیبیلٹی کے حوالے سے زیرک انٹرنیشنل کے ذمہ داران کے ساتھ بھر پور تعاون کریں اور ماحولیاتی اور معاشرتی اثرات کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز دیں تاکہ ان تجاویز پر عمل درآمد ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں