ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، ڈپٹی کمشنر دیامر ثناء اللہ خان

پیر 21 اکتوبر 2019 23:09

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر دیامر ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے تمام محکموں کو فعال بنایا جائے گا،ہر دفتر میں ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں گے اور ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

(جاری ہے)

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیم ایشوز کی وجہ سے انتظامیہ محکموں کی کارکردگی پر توجہ نہیں دے سکتی تھی لیکن ابھی انتظامیہ تمام محکموں کی کارکردگی پر نظر رکھے گی اور باقاعدہ دفاتر میں حاضریاں چیک کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ دیامر میں بہت زیادہ ترقیاتی منصوبے ہیں جن میں کئی منصوبوں پر کام کی رفتار سست ہے۔

انتظامیہ ان منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی، اس حوالے سے انتظامیہ کے سابق آفیسروں کی پالیسیوں پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے عوام کو دی جانیوالی سہولیات سے عوام ہی مستفید ہی ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں