گلگت،پیپلز پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی ، ضمیر نے اس کرپٹ ٹولہ کے مزید دفاع کی اجازت نہیں دی، سید جعفر شاہ

منگل 22 اکتوبر 2019 23:56

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) تحریک انصاف کے صوبائی صدر سید جعفر شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی ،میرے ضمیر نے مجھے مزید اس کرپٹ ٹولہ کے دفاع کی اجازت نہیں دی۔سید جعفر شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان سے کرپٹ حکمرانوں کی جلد چھٹی کرادیں گے اور خطے کو مورثی سیاست سے نجات دلائیں گے۔ انھوںنے کہا کہ دیامر کے لوگوں نے فیصلہ سٴْنا دیا ہے اگلی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی،انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے دیامر کو ہمیشہ نظر انداز کیا اور یہاں کے حقوق پر شب خون مارا ،تحریک انصاف کی حکومت یہاں کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی۔

چلاس میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سید جعفر شاہ نے کہا کہ جعلی نوٹیفیکیشن کے ذریعے حفیظ الرحمن نے داریل تانگیر کے لوگوں کو دھوکہ دیا اور اضلاع کے نام پر ڈرامہ رچایا ،تحریک انصاف بہت جلد داریل تانگیر اضلاع کا اعلان کرے گی اور نوٹیفیکیشن بھی جاری ہوگا۔

(جاری ہے)

تھور ہربن حدود تنازعہ کو اب تک حل نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے ،تحریک انصاف دیامر کی ایک ایک انچ زمین کا دفاع کرے گی اور حد بندی تنازعہ کا مثبت حل نکالا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ دیامر کے عوام نے جتنی محبت دی اٴْس سے بڑھ کر محبت دیامرکے عوام کیلئے میرے دل میں ہے،دیامر کے عوام نے گھٹی داس بابوسر حادثے میں جس انسانی جذبے کیساتھ بلتستان کے لوگوں کی خدمت اور مدد کی وہ ناقابل فراموش ہے ،یہاں کے علماء نے گھٹی داس حادثے کے زخمیوں کو خون کے عطیات دے کر دوریوں کو ختم کر دیا ،ہم اٴْن کو سلام پیش کرتے ہیں۔جعفر شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں اب تمام فیصلے میرٹ پر ہونگے ۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حاجی عبدالعزیز نے کہا کہ چلاس کے متوسط اور غریب لوگوں کے ویژن کو تحریک انصاف کے سمندر میں ضم کر دیا ہے ،اٴْمید ہے عمران خان غریب عوام کو حقوق دلانے میں کردار ادا کریں گے۔جلسے سے نوشاد عال،جمشید،مشتاق،حاجی وحید و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں