گلگت بلتستان کے وزیرِ تعلیم ابراہیم ثناء کی ایف سی ناردرن ایریاز کے کمانڈر میجر جنرل احسان محمود خان سے ملاقات

بدھ 23 اکتوبر 2019 13:15

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) گلگت بلتستان کے وزیرِ تعلیم ابراہیم ثناء نے ایف سی ناردرن ایریاز کے فورس کمانڈر میجر جنرل احسان محمود خان سے ایف سی این اے کے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی اور مقامی اور تعلیمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے گلگت بلتستان بالعموم اور ضلع دیامر میں بالخصوص تعلیم کے فروغ کے لئے پاک فوج کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے گانچھے اور سرحدی علاقے کے عوام کی جانب سے دفاعِ وطن کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں