میا چھرنگر کی زمین نے ایک بار پھر سے سرکنا شروع کردیا، سانحہ عطاء آباد جیسا واقعہ رونما ہونے کے خدشات بڑھ رہے ہیں ،اکبر حسین اکبر

بدھ 23 اکتوبر 2019 20:53

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے سیکریٹری اطلاعات اکبر حسین اکبر نے کہا ہے کہ میا چھرنگر کی زمین نے ایک بار پھر سے سرکنا شروع کیا ہے ، جس کی وجہ سے سانحہ عطاء آباد جیسا واقعہ رونما ہونے کے خدشات بڑھ رہے ہیں ، انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہاکہ چند سال قبل بھی میا چھر کی زمین میں ارتعاش پیدا ہوا تھا تاہم کوئی حادثہ رونما نہیں ہوا تھا ، اس وقت بھی صوبائی حکومت نے اس مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دیا تھا اب ایک پھر یہ مسئلہ پیدا ہوا ہے جس پر کوئی اقدامات کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ ضلع نگر میں مختلف محکموں خاص کر صحت اور تعلیم کے شعبوں کے حالات انتہائی دگر گوں ہیں لیکن کوئی پر سان حال نہیں ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان دونوں شعبوں میں بہتری لانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے، اس کے علاوہ شاہراہ نگر کے دوبارہ سے ازسر نو تعمیر کرنے کے اعلانات صرف اعلانات کے حد تک رہ گئے ہیں،ابھی تک شاہراہ نگر پر کام شروع نہ کرنا نگر کے عوام کے ساتھ نا انصافی اور زیادتی ہے، انہوں نے کہا کہ وادی بر کی سڑک بھی اب تر حالت میں ہے جس سے دہیتر جیسے مشہور سیاحتی مقام تک رسائی مشکل ہے، سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے سیاح وہاں جانے سے کتراتے ہیں، ایسی طرح وادی ہسپرجہاں پر کئی خوبصورت پہاڑی چوٹیاں ہیں وہاں کیلئے بھی سڑک نہ ہونے کے برابر ہے، انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نگر کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جا ئے۔

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں