شاہراہ قراقرم لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف مقامات پر بند

جمعہ 15 نومبر 2019 13:30

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) شاہراہ قراقرم لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مختلف مقامات پر بند ہوگئی۔ جمعہ کے روز الصبح شروع ھونے والی بارش سے کوہستان کے مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے شاھراہ قراقرم ھر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے جس کے نتیجے میں گلگت بلتستان کا زمینی رابطہ ملک کے دیگر علاقوں سے کٹ کر رہ گیا ھے جبکہ دونوں اطراف سینکٹروں مسافر اپنی گاڑ یاںسمیت محصور ہو کرگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایف ڈبلیو او کے ذرائع نے بتایا کہ شاہراہ کی بحالی کا کام بارش بند ہونے پر شروع کیا جائے گا، شاہراہ بند ھونے سے پاکستان اور چین کے درمیان زمینی رابطہ بھی کٹ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں