گلگت اور دیامر میں پولیو مہم کے اختتام پر ڈی ایچ او آفس میں اجلاس

جمعہ 15 نومبر 2019 15:01

گلگت اور دیامر میں پولیو مہم کے اختتام پر ڈی ایچ او آفس میں اجلاس
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 نومبر2019ء) گلگت اور دیامر میں پولیو مہم کے اختتام پر ڈی ایچ او آفس گلگت میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پولیو خاتمے کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر ونڈے ،چیف ایگزیکٹیو آفیسر نیشنل پروگرام ڈاکٹر طاہر ، ڈاکٹر گوہر سجاد ،ڈی ایچ او گلگت ڈاکٹر ممتاز ،ڈاکٹر شازیہ اور دیگر حکام شریک ہوئے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ گلگت اور دیامر میں میں پولیو مہم کی کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر ونڈے اور ڈبلیو ایچ او کے نمائندے نے از خود نگرانی کی اور مہم کو تسلی بخش قراردیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چند موصولہ شکایات کا بھی جائزہ لیا گیا جنمیں دو افراد نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا۔تاہم ڈی ایچ او گلگت ڈاکٹر ممتاز احمد ان افراد سے ملے اور انہیں پولیو کی افادیت سے آگاہ کیا اور راضی کیا اور ان افراد کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔اجلاس میں پولیو مہم کو کامیاب قرار دیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔اجلاس میں نیشنل پروگرام کے لیڈی ہیلتھ سپر وائزرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو آئندہ بھی اسی طرح سر انجام دینگے۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں