ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ / ڈپٹی کمشنرگلگت کا گلگت کے نواحی گاؤں گووچ کے مسائل کے حوالے سے علاقے کا دورہ

پیر 18 نومبر 2019 18:26

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 نومبر2019ء) نوید احمد ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ / ڈپٹی کمشنرگلگت نے گلگت کے نواحی گاؤں گووچ کے مسائل کے حوالے سے علاقے کا دورہ کیا۔ گووچ کے عوام الناس نے ڈی سی گلگت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج تک ہمارے اس علاقے میں کوئی بھی آفیسر نہیں آیا ہے آپ پہلے ڈی سی گلگت ہیں جو ہمارے علاقے کے مسائل کے حل کے لیے آئے ہیں اور عمائد ین گو وچ نے ڈی سی گلگت کو اپنے علاقے کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس علاقے میں روڑ، پینے کے لیے صاف پانی، اور اس علاقے میں صحت کے حوالے سے کوئی بھی ڈسپنسری موجود نہیں ہیں اور وٹرنری کا بھی عملہ موجود نہیں ہیں اس علاقے میں ایک ہی پر ائمری سکول ہے جس میں ٹوٹل پانچ اسا تدزہ ہیں جن میں سے تین ڈیوٹی پر موجود ہیں دو اساتدزہ ڈیو ٹی پر نہیں آتے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی سی گلگت نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی علاقے میں مسائل ہونگے اٴْس علاقے کے مسائل کو حل کرنا انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے اور اس علاقہ کے روڑ کے مسائل کے حوالے سے ڈی سی گلگت نے ایکسین بی انیڈآر گلگت کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ روڑ کے مکمل مرمت کے لیے کم از کم دو مزدور تعینات کریں اور ایکسین پی ایچ ای گلگت کو بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار انچ واٹر پائب لائن منصوبے کا جلد از جلد ٹنیڈر کرائیں اور منصوبے کو مکمل کریں۔

اس کے ساتھ ساتھ چیف آفیسر ڈسٹر کٹ کو نسل گلگت کو بھی ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ منصوبوں میں فصلوں کے لیے کول کے تعمیر کو یقینی بنائے تاکہ عوام الناس کو کسی قسم کی پریشانی لاحق نہ ہو سکے، ڈی سی گلگت نے ڈپٹی ڈائیریکٹر ایجوکیشن کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا سکول میں اساتدزہ کی حاضری کو یقینی بنائے اور غیر حاضر اساتدزہ کے خلا ف قانونی کاروائی عمل میں لا کر رپورٹ پیش کریں۔

اس کے علاوہ صحت کے حوالے سے ڈی سی گلگت نے گوئچ کے عوام الناس کو یقینی دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے اس علاقے میں جلد ازجلد ڈسپنسری قائم کی جائے گی اور ڈی ڈی لائیوسٹاک کو میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوئچ میں کم از کم مہینے میں دو باہ وٹرنری ڈاکٹر اور عملہ علاقہ کا دورہ کر کے کیمپ لگا کر مال مویشی کی ویکسین اور اویات فر اہم کریں۔ اس کے بعد زیر تعمیر پر ائمری سکول کا بھی جایزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں